ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی: میٹرو سٹیشن پر 19 سالہ نوجوان کے بیگ میں ملے 50 لاکھ روپے،سی آئی ایس ایف نے پکڑا

دہلی: میٹرو سٹیشن پر 19 سالہ نوجوان کے بیگ میں ملے 50 لاکھ روپے،سی آئی ایس ایف نے پکڑا

Mon, 25 Nov 2019 23:13:09    S.O. News Service

نئی دہلی،25نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میٹرو اسٹیشن پر سی آئی ایس ایف جوانوں نے 19 سالہ نوجوان کو غیر قانونی طور سے 50 لاکھ روپے نقد لے کر جاتے ہوئے پکڑا۔حکام کے مطابق،نوجوان گجرات میں واقع ٹرانسپورٹر کی طرف سے یہ روپے لے کر جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ٹھاکر دلیپ نام کا نوجوان ایک بیگ لے کر چاندنی چوک جانے کے لئے باراکھمبا میٹرو اسٹیشن پہنچا جہاں اسے پکڑ لیا گیا۔سی آئی ایس ایف نے 500، 200 اور 100 روپے کی بینک نوٹ والے کل 50 لاکھ روپے بیگ سے برآمد کئے۔اتنی بڑی رقم لے کر جانے کے بارے میں مناسب معلومات نہیں دے پانے پر نوجوان کے آجر کو طلب کیا گیا۔سی آئی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ نوجوان کے منیجر جلپیش کے بی پٹیل (32) اسٹیشن پہنچے اور انہوں نے بتایا وہ نقل و حمل کمیشن کے کاروبار سے منسلک ہیں اور احمد آباد کے اپنے آجر دھروہ بھائی کی ہدایت پر نقد کی لین دین کرتے ہیں،یہ نقد بھی تجارتی کاموں کے لئے چاندنی چوک بھیجی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مناسب وجوہات کا پتہ نہیں چلنے اور نقدی سے منسلک دستاویزات نہ ہونے پر کل دولت اور اس معاملے کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکومت نے 2017 کے بعد سے کالے دھن کی تحقیقات سے منسلک قانونی اقدامات کے تحت ایک بار میں دو لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم کے لین دین پر پابندی عائد ہے۔


Share: